دبئی (این این آئی)امارت دبئی نے بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزا(انٹری پرمٹ)متعارف کرادیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے ٹویٹرپریہ نیاویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا مقصد اداروں کوسہولت مہیاکرنا ،ان کی ٹیموں کوسال بھردبئی میں منعقد ہونے والے اجلاسوں، کانفرنسوں اورنمائشوں میں شرکت کے لیے دبئی میں آنے جانے کے قابل بنانا ہے۔یواے ای میں 14لاکھ ڈالر(50 لاکھ امارتی درہم)یااس سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد پانچ سال کی مدت کے رہائشی ویزے کے اہل ہیں۔ایسے کاروباری افراد جن کا کم ازکم سرمایہ 136,000 ڈالر((500,000 امارتی درہم ہے، یا جو کسی تسلیم شدہ کاروباری ادارے کا حصہ ہیں،وہ چھے ماہ کا ویزاحاصل کر سکتے ہیں۔اس ویزے کی مزید چھے ماہ کی مدت کے لیے تجدید کی جاسکتی ہے۔سیکنڈری اسکول میں 95 فی صدسے زیادہ نمبر یا 3.75 یا اس سے زیادہ گریڈ پوائنٹ اوسط (جی پی اے)والے غیر معمولی طلبہ پانچ سالہ ویزے کے اہل ہیں اوراپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکتے ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...