سعودی ولی عہد کا دنیا کے سب سے بڑے تیرتے صنعتی کمپلیکس آکساگون کا اعلان

0
211

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آکساگون کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے نیوم کے ماسٹرپلان کا اگلا مرحلہ پیش کردیاہے،یہ منصوبہ مستقبل کے مینوفیکچرنگ مراکز کے لیے ایک بنیادی نئے ماڈل کی نمایندگی کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ آکساگون نیوم اور مملکت میں معاشی ترقی اور تنوع کا محرک ثابت ہوگا اور وژن 2030 کے تحت ہمارے عزائم کی تکمیل کرے گا۔ آکساگون مستقبل میں صنعتی ترقی کے بارے میں دنیا کے نقطہ نظر کی نئی تعریف ، ماحولیات کے تحفظ جبکہ نیوم میں ملازمتیں پیدا کرنیاورترقی میں اپناکردارادا کرے گا۔اس سے سعودی عرب کی علاقائی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور عالمی تجارتی بہا کے لیے بھی ایک نیا مرکز دستیاب ہوگا۔ولی عہد نے اپنے اعلان میں کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ زمینی سطح پرکاروباراور ترقی کا آغازہوچکا ہے اور ہم شہرکی تیزی سے توسیع کے منتظر ہیں۔نیوم سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے میں واقع ایک بڑے علاقے پر مشتمل ہے۔اس کا بنیادی شہری ماحول بندرگاہ سے مربوط ہوگا اوریہ لاجسٹک مرکز کے اردگرد واقع ہے۔اس میں شہر کے متوقع رہائشیوں کی اکثریت آباد ہوگی۔اس کا منفرد ہشت پہلو (اوکٹاجونل)ڈیزائن ماحول پر بیرونی اثرات کو کم سے کم کرتا ہے اور زمین کے بہترین استعمال کا آپشن فراہم کرتا ہے۔اس باقی رقبہ قدرتی ماحول کے 95 فی صد کو محفوظ رکھنے کے لیے کھلا ہے۔اس شہرکی ایک واضح خصوصیت دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا ڈھانچا ہے اور یہ نیوم کی بلیواکانومی کا مرکز بن جائے گا اورسعودی عرب کی پائیدار ترقی میں اہم کردار اد کرے گا