اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،فون کالز کی جارہی ہیں کہ ہمیں بچاؤ ،نیب نے صرف سیاستدانوں اور اچھے لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ،کمزور دل کے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے، مستقبل میں جوڈیشری، بیوروکریسی اور سول سروس میں بھی لوگ نہیں آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں،کراچی سمیت سندھ بھر کی مردم شماری صحیح نہیں، ہم نے مردم شماری کو چیلنج کیا ہوا ہے،ہم نے مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو خط لکھا ،ہمارے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کے لیے مشترکہ اجلاس بلالیا گیا،وفاقی حکومت کے مطابق بجلی وافر مقدار میں موجود ہے،انکے پاس بجلی سٹور کرنے کے انتظامات نہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ فون کالز کی جارہی ہیں کہ ہمیں بچاؤ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی دور حکومت میں یہ بچگانہ حرکتیں کی جارہی ہیں،یہ حرکتیں پہلے دیکھیں نہ سنی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے ووٹرز اور عوام کے اشارے پر چلتی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ جب حکومت کو پریشانی ہوتی ہے تو یہ اِدھر اْدھر سے لوگوں کو بلا لیتے ہیں،حکومت کو دیکھ کر یہی سمجھ آتا ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں ،صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی ہوائیں کراچی تک محسوس ہو رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک میں سیاستدانوں کی تذلیل سے بات شروع ہوئی،نیب نے صرف سیاستدانوں اور اچھے لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ،کمزور دل کے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے۔ انہوںنے کہاکہ مستقبل میں جوڈیشری، بیوروکریسی اور سول سروس میں بھی لوگ نہیں آئیں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سنا ہے کہ اسلام آباد کے صحافیوں کی کٹ کا نمبر آنے والا ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صحافیوں کو کٹ سے بچا ئے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت آئین کی صرف پامالی ہی کر سکتی ہے ،سندھ کیساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے ،آگ بگولہ ہونا مسلئے کا حل نہیں ہے ۔
مقبول خبریں
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...
سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،...
کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے...
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...