ایران کے خلاف تمام محاذوں پر کارروائی جاری رکھیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

0
251

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنی پیش رو حکومتوں کے موقف کو آگے بڑھاتے ہوئے ایران اور مغرب کے درمیان جوہری مذاکرات کے انجام سے قطع نظر اسرائیلی افواج کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان کچھ بھی ہو جائے اسرائیل اپنا دفاع خود کرے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک لبنان اور شام میں ایران اور اس کے پراکسیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔تاہم انھوں نے بعض ممالک کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی خلاف ورزیوں کیخلاف عزم کا فقدان پایا جاتا ہے۔