اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کمزور پہلوانوں پر مشتمل ہے، شکست و ریخت کا شکار ہو چکی ہے، قانون سازی کے بعد اپوزیشن کے اندر بکھرنے کا عمل تیز ہو جائے گا۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہئوے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے منتخب اراکین نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اپنی مصروفیات ترک کر کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ دونوں ایوانوں کی اکثریت یہاں موجود ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم بل پاس ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق دو قوانین انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ان قوانین کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی کمٹمنٹ رہی ہے، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق دینا چاہتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے ان اتحادیوں، سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جو بیماری اور مجبوری کے باوجود تشریف لائے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کمزور پہلوانوں پر مشتمل ہے، شکست و ریخت کا شکار ہو چکی ہے، قانون سازی کے بعد اپوزیشن کے اندر بکھرنے کا عمل تیز ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...