بلاول بھٹو زر داری کا متنازع قوانین کے خلاف عدالت جانے کااعلان

0
222

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے متنازع قوانین کے خلاف عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر متنازع قانون منظور کیا گیا تو ہم آج سے اگلے الیکشن نہیں مانتے ،حکومت زبردستی ای وی ایم لانا چاہتی ہے، اسپیکر اپنے عہدے کی عزت کریں اور اپنی بات پر قائم رہیں،، ایسا نہیں ہوسکتا ووٹ پیرس میں ڈلے اور نتیجہ ملتان کا ہو،حکومت پیٹرول اور گیس کی قیمت کم کرے، ہم اس کا ساتھ دیں گے تاہم یہ کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے،بھارتی ایجنٹ نے آرڈیننس قبول کرنے سے انکار کردیا تھا،حکومت بھارتی ایجنٹ کو این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے ،متنازعہ مردم شماری نتائج بلوچستان اور سندھ کے حق پر ڈاکہ ہے۔ بد ھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر نے کہا تھا کہ قانون اسمبلی میں لانے سے قبل مشاورت کی جائیگی، حکومت کے جھوٹ میں اسپیکر کا دفتر اور عہدہ استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ انہںنے کہاکہ حکومت نے یکطرفہ طور پر انتخابی اصلاحات کرنے کی کوشش کی، پہلے آرڈیننس کے ذریعے آج بلڈوز کرکے اصلاحات پاس کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگریہ قانون منظور کیا گیا تو ہم آج سے اگلے الیکشن نہیں مانتے۔انہوںنے کہاکہ حکومت زبردستی ای وی ایم لانا چاہتی ہے، اسپیکر اپنے عہدے کی عزت کریں اور اپنی بات پر قائم رہیں۔انہوںنے کہاکہ جلدی کیا ہے، ہم آج سے مل کر بیٹھتے ہیں، آپ ہمارے اعتراضات کے باوجود قوانین منظور کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے متنازع قوانین کے خلاف عدالت میں جائیں گے، ایسا نہیں ہوسکتا ووٹ پیرس میں ڈلے اور نتیجہ ملتان کا ہو۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ حکومت پیٹرول اور گیس کی قیمت کم کرے، ہم اس کا ساتھ دیں گے تاہم یہ کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے