اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شریف اورزرداری فیملی سیاست میں قصہ پارینہ ہے،اگلے دوسال پاکستان کی تاریخ کے اگلے2عشروں کی سیاست طے کریں گے،اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کے حق پرپیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہماراانتخابی وعدہ تھا۔ اپنے بیان میں فوادچوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے،اگلے دوسال پاکستان کی تاریخ کے اگلے2عشروں کی سیاست طے کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ 1990کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دوسالوں میں طے ہے،شریف اورزرداری فیملی سیاست میں قصہ پارینہ ہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کوایک بارپھرکہتا ہوں کہ عدالت کے بجائے اسپیکرآفس آئے،اصلاحات کیلئے آپ کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ای وی ایم کے نظام کوپہلے صرف سمجھیں آپ کے تمام خدشات دورکریں گے۔انہوںنے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کے حق پرپیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہماراانتخابی وعدہ تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...