لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات

0
276

اسلام آباد (این این آئی)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ الوداعی ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا، وزیر خارجہ نے ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔