ڈھاکہ (این این آئی)پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے،ہماری توجہ بنگلا دیش سمیت آئندہ ہونے والی تمام سیریز پر یکساں ہے،بنگلا دیش کی ٹیم اپنی سرزمین پر کبھی آسان حریف نہیں رہی، یو اے ای سے یہاں کی وکٹیں قدرے مختلف ہیں، وکٹ ہاتھ میں رکھ کر ایک اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے۔ڈھاکا میں جمعے کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے متعلق ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ذہن میں کچھ پلانز ضرور ہیں جنہیں سلیکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر شیئر کروں گا، لیکن ہم ابھی آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے، ہماری توجہ بنگلا دیش سمیت آئندہ ہونے والی تمام سیریز پر یکساں ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم اپنی سرزمین پر کبھی آسان حریف نہیں رہی، یو اے ای سے یہاں کی وکٹیں قدرے مختلف ہیں، وکٹ ہاتھ میں رکھ کر ایک اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہر میچ نیا چیلنج ہوتا ہے، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، کوشش ہوگی کہ انفرادی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا گراف بھی اوپر سے اوپر جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...