امریکی وزیرخارجہ کی ایشیائی ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں بھارت آمد

0
218

نئی دہلی(این این آئی )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایشیائی ممالک کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پہنچ گئے ۔ان کے اس دورے کا مقصد چین کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثرونفوذ کے پیش نظر تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیردفاع مارک ایسپر بھی مائیک پومپیو کے ہمراہ دوروزہ دورے پر بھارت آئے ۔وہ بھارت کی چین کے ساتھ جون میں سرحدی کشیدگی کے تناظر میں میزبان ملک کی اعلی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔مائیک پومپیو نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جیشنکر کے ساتھ ملاقات کرنے والے تھے۔ دونوں امریکی وزرا بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیرخارجہ شنکر کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔بھارتی وزرارت خارجہ کے ایک اعلامیے کے مطابق مائیک پومپیو اور مارک ایسپر وزیراعظم نریندرمودی سے بھی ملاقات کریں گے