یورپی لیڈرفرانسیسی صدر کے اسلام مخالف ایجنڈے کو روکیں،ترک صدرکامطالبہ

0
249

انقرہ (این این آئی )ترکی اور فرانس کے درمیان گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرپیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور صدر رجب طیب ایردوآن نے ترکوں سے فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔ انھوں نے یورپی یونین کے لیڈروں پر زوردیا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں کے اسلام مخالف ایجنڈا کو روکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح وہ یہ کہتے ہیں کہ فرانس میں ترک برانڈز کی اشیا کی خریداری نہ کی جائے،اسی طرح میں بھی اپنے تمام شہریوں پر زوردیتا ہوں کہ وہ کبھی فرانسیسی برانڈز کی مدد کریں اور نہ انھیں خرید کریں