کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال جو سلیبس پڑھایا جا رہا وہ مکمل کیا جائے گا، امتحانات مئی، جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے۔مقامی ہوٹل میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، او لیول اور دیگر امامتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے، مشترکہ تعلیمی کیلنڈر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، مختلف اسکولوں کو کوویڈ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں، کوویڈ کٹس میں صابن اور سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو ورلڈبینک پروگرام کے تحت گرانٹ دی گئی، ورلڈ بینک پروگرام کے تحت سندھ حکومت کو 81 کروڑ کی گرانٹ دی، سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور بچوں کی بہتری کیلئے فیصلے کیے، طلبا کی تعداد میں اضافے کیساتھ تعلیمی اداروں کی تعداد بھی بڑھنی چاہیئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...