لاہور( این این آئی)ٹک ٹاک سٹار رحیم شاہ کی مبینہ طو رپر وزیر داخلہ شیخ رشید کے بعد مفتی قوی کو کال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میزبان تابش ہاشمی کے ویب شو ”ٹو بی آنیسٹ ”کی آنے والی قسط کا نیا ٹیزر جاری کیا گیا، آنے والی قسط میں ٹک ٹاکر حریم شاہ تابش ہاشمی کے پروگرام میں مہمان کے طور پر پیش ہوں گی۔جاری کئے گئے نئے ٹیزر کی ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ پروگرام کے میزبان سے کہتی ہیں کیا مفتی قوی کو کال کروں ؟جس پر تابش ہاشمی کہتے ہیں کیا وہ ابھی بھی آپ کا فون اٹھالیں گے ؟جس پر حریم شاہ پراعتماد طریقے سے کہتی ہیں ہاں۔اس کے بعد حریم شاہ مبینہ طور پر مفتی قوی کو کال کرتی ہیں اور2 سے 3 رنگ کے بعد وہ فون اٹھاتے ہیں لیکن حریم شاہ کے سلام کے جواب کی جگہ کچھ کہتے ہیں جسے ٹیزر میں نہیں سنایا گیا ۔یہ پروگرام 24نومبر کو پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی پروگرام کا پہلا ٹیزر وائرل ہوا تھا جس میں حریم شاہ میزبان کے کہنے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں۔مبینہ طور پر شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد فون کریں جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...