لاہور( این این آئی)سابق معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی و رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز کے ووٹ کے ذریعے20،30سیٹوں کافرق آسکتا ہے ،پی ٹی آئی کی جب تک حکومت ہے عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹنگ کا میکنزم کوئی مشکل کام نہیں ہم کوئی نئی چیز نہیں لارہے ہرملک اوورسیزکوووٹ کاحق دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہے میکنزم بنانا ہو گا ،ٹیکنالوجی کے ذریعے ہرایک پاکستانی کو لنک کر سکتے ہیں ،ضروری نہیں ہرپاکستانی تک پہلی مرتبہ رسائی حاصل کی جاسکے تاہم 70یا 90 فیصد پاکستانیوں کو ایڈریس کر لیاجائے تو بڑا قدم ہو گا۔انہوںنے کہا کہ اوورسیزکی ووٹنگ پر اپوزیشن کہتی تھی کہ ہم نے حق دینا ہے اپوزیشن کو پتہ ہے اوورسیزمیں زیادہ ترپی ٹی آئی کوسپورٹ کرتے ہیں ،اپوزیشن کہتی تھی اوورسیزپاکستانیوں کوحق دیناہے لیکن دیتے نہیں تھے۔زلفی بخاری نے کہاکہ مجھ پر الزام کا الزام ہی رہا کہیں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا ،نیب میں بھی میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا ،نیب نے رنگ روڈکیس کانوٹس لیاتھالیکن شایدانہیں کچھ نہیں ملا ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...