لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دنیا مسترد کرچکی، ماہرین کہہ رہے ہیں ای وی ایم شفافیت میں رکاوٹ ہے، وزیراعظم سلیکٹڈ اور ریجیکٹڈ ہیں، عوام کی طرف سے مسترد کیے جانے پر یہ ای وی ایم کے پیچھے چھپتے ہیں۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں اس لئے ہمیں پیچھے ہٹنا پڑا، جب آپ ریاست کے بارے میں ایسے الفاظ کا چنا ئوکریں گے تو دنیا کس نظر سے ہمیں دیکھے گی، ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، انہوں نے 4 سال میں ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جب چینی کا بحران آتا ہے تو برآمد کر دی جاتی ہے، چینی اور آٹے کی کمی ہوتی ہے تو اربوں روپے کمائے جاتے ہیں، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، آج ملک میں مہنگی ترین ایل این جی ہے، اپنے اے ٹی ایمز کو نوازنے کیلئے فرنس آئل سے بجلی پیدا کی گئی، آج تک ایل این جی ٹرمینل پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی اور آپ کے جھوٹ بڑھتے جا رہے ہیں، فیٹف کا معاملہ گرے لسٹ میں ہے، 17 نومبر ملکی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن کے نام سے یاد کیا جائے گا، بتایا جائے ای وی ایم سے اتنا پیار کیوں ہے ؟ کیونکہ آپ کو اپنی کارکردگی کا پتہ ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...