اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو گرونانک کے یومِ پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ 1973ع کا آئین پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے،پیپلز پارٹی سکھ، ہندو، اور بدھ مت کے یاتریوں کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے اور سہولیات کے لیئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گرونانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے،گرونانک نے بھائی چارے اور انسانیت دوستی کا پیغام دیا،دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی جتنی آج ضرورت ہے، وہ پہلے نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ 1973ع کا آئین پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 1973ع کا آئین شہید بھٹو کے سیاسی تدبر کا عکاس ہے،آج پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرتارپور کو ویزا فری راہداری بنانے کی سب سے پہلے تجویز شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی سکھ، ہندو، اور بدھ مت کے یاتریوں کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے اور سہولیات کے لیئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
مقبول خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...
سہ فریقی اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
بیجنگ (این این آئی)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کا سہہ فریقی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان...
خضدار: اسکول بس میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
خضدار (این این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین...
سعودی کابینہ کا اجلاس، ٹرمپ کے ساتھ کامیاب معاہدوں پراظہارِ تحسین
ریاض (این این آئی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ولی عہد و وزیرِ...
فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے کے لیے مختلف ملکوں سے بات چل رہی ہے،امریکا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو نے کہا ہے امریکہ نے کئی ملکوں سے رابطہ کیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور...