اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کو خالی کرایا جائے،صوبائی حکومتیں ناجائز تجاوزات کے لیے قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، کنسٹرکشن و ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں سروئیر جنرل آف پاکستان کی اجلاس کو ملک میں جاری کیڈسٹرل میپنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ سرکاری اراضی کی 88 فیصد میپنگ مکمل کر لی گئی ہے،تاحال مکمل میپنگ سے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کی نشاندہی ہوئی ہے،ان تجاوزات کی مالیت کھربوں روپے بنتی ہے۔ بتایاگیاکہ کیڈسٹرل میپنگ سے سرکاری اراضی کا اصل رقبہ اور ملکیت ڈیجیٹل ریکارڈ کا حصہ بن جائیں گے،سب سے زیادہ نا جائز تجاوزات جنگلات کی اراضی پر بنائی گئی ہیں۔ بتایاگیاکہ واپڈا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سول ایویشن اور ریلوے کی زمینوں پر بھی ناجائز تجاوزات قائم کی گئی ہیں،اگلے مرحلے میں پرائیوٹ اراضیوں کی ڈیجیٹائز یشن کا عمل صوبائی حکومتوں کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے سروے آف پاکستان کی کیڈسٹرل میپنگ پر ستائش اور اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام صوبے کیڈیسٹرل میپنگ کے ڈیٹا کی سروے آف پاکستان کے ساتھ دو مہینوں میں تصدیق کے عمل کو مکمل کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبائی حکومتیں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ناجائز تجاوزات کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ناجائز تجاوزات کو ختم کر کے واگزار اراضی پر جنگلات اگانے کا منصوبہ بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کو خالی کرایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبائی حکومتیں ناجائز تجاوزات کے لیے قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں۔ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر مملکت فرخ حبیب، معاونین خصوصی ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل، چیرمین ایف بی آر، سروئیر جنرل آف پاکستان، چیرمین نیا پاکستان ہاوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران شریک ہوئے ۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...