اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہRUDA اور CBD دونوں حکومت کے اہم منصوبے ہیں جو ملک میں جدید، خود انحصار، صاف اور سبز رہائشی اور کاروباری سہولتوں کو فروغ دیں گے،اپنی بہترین لوکیشن کی وجہ سے یہ رنگ روڈ اور موٹر وے کے ذریعے با آسانی قابل رسائی ہے،مختلف مینوفیکچرنگ اور صنعتی یونٹس ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (RUDA) اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) والٹن کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ RUDA اور CBD دونوں حکومت کے اہم منصوبے ہیں جو ملک میں جدید، خود انحصار، صاف اور سبز رہائشی اور کاروباری سہولتوں کو فروغ دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ یہ منصوبے ملک میں ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم ہیں۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) میں سڑکوں، سیوریج اور نکاسی آب سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کام زوروں پر ہے اور امکان ہے کہ یہ مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گا،اس کے علاوہ باب پاکستان پراجیکٹ پر تعمیراتی کام بھی جلد شروع ہو جائے گا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ RUDA اپنے Saphire Bay پروجیکٹ کو تعمیر کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مزید یہ کہ قابل تجدید توانائی سے چلنے والی جدید ترین انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بہت جلد شروع کر دی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ اپنی بہترین لوکیشن کی وجہ سے یہ رنگ روڈ اور موٹر وے کے ذریعے با آسانی قابل رسائی ہے، اور اس میں مختلف مینوفیکچرنگ اور صنعتی یونٹس ہوں گے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...