انتخابات کی شفافیت کیلئے عمران خان نے عدالت میں مقدمہ لڑا، فیصل جاوید

0
273

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ انتخابات کی شفافیت کیلئے عمران خان نے عدالت میں مقدمہ لڑا،دنیائے کرکٹ میں شفافیت کیلئے عمران خان نیوٹرل امپائر لے کر آئے، اپوزیشن تعمیری کر دار ادا کرے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنی ہی پارٹی کے 20 پارلیمنٹرینز کو دھاندلی کرنے اور ووٹ بیچنے پر فارغ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دھاندلی کیخلاف دنیا کی تاریخ کا سب سے طویل احتجاج کیا، انتخابات کی شفافیت کیلئے عمران خان نے عدالت میں مقدمہ لڑا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ہی کی کوششوں سے اب پارلیمنٹ سے قوانین منظور ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مفاد کی قانون سازی میں حمایت کے بدلے میں عمران خان سے این آر او لینے کی تمام کوششوں کی ناکامی کے بعد اپوزیشن مکمل بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی بھرپور مخالفت کے باوجود قوانین کی منظوری سے یہ بات واضح ہے کہ اپوزیشن کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور تعمیری اپوزیشن کرنی چاہیے۔