جہلم(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا، لیڈر وہ ہوتا ہے جو الیکشن کا نہیں، اپنی اگلی نسل کا سوچتا ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ ماحول کی بہتری اور اپنی اگلی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بات کی، ماضی میں کسی نے ملک میں ماحول کی بہتری کا سوچا تک نہیں تھا، آج 25 ہزار ایکڑ زمین پر 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے، جہلم میں ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے جہلم تا للہ ڈوئل کیرج وے کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا ہے، انشائ اللہ اگلے سال یہاں کے عوام کی سہولت کے لئے ڈوئل کیرج وے مکمل ہو جائے گا، جلال پور کنال منصوبہ تیزی سے جاری ہے، ایک لاکھ 78 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی، آج ہمارے کسان کو اپنی فصلوں کی پوری قیمت مل رہی ہے، زرعی معیشت میں بہتری آئی ہے، ہماری صنعتیں ترقی کر رہی ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں بجوالہ فاریسٹ، ضلع جہلم میں وزیراعظم کے بلین ٹرین سونامی پروگرام کے تحت میگا پلانٹیشن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں بلغاریہ کی سفیر، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر جہلم، میڈیا نمائندگان، جہلم پریس کلب کے عہدیداران، جہلم کے غیور عوام اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کسی نے ماحول کی بہتری کا سوچا تک نہیں تھا، وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا، وزیراعظم نے حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے دس ارب درخت لگانے کے منصوبہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے الیکشن کا نہیں بلکہ اپنی نسل کا سوچتا ہے اور وزیراعظم نے ہمیشہ ماحول کی بہتری اور اپنی اگلی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت موسمیاتی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کوئی ایک قوم یا ایک ملک اس سے متاثر نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی نسل کو ایک بہتر ماحول دے کر جائیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...