لاہور( این این آئی)ناموراداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ اداکاری کی بنیادی تربیت تھیٹرسے ہی حاصل ہو سکتی ہے اورجس اداکار نے اسٹیج پر کام کیا ہو اسے ٹی وی اور فلم میںکام کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی ۔ا یک انٹر ویو میں انہوں نے اسٹیج ایک ایسا ادارہ ہے جو کسی بھی اداکار میں اعتماد پیدا کرتا ہے ، اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے فوری طور پر عوام کا رد عمل مل جاتا ہے اورآپ کو اپنے کام کے حوالے سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ کس قدراچھا کام کر رہے ہیں اور لوگ آپ کی اداکاری سے کس قدر متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹیج ڈرامہ بالکل نایاب ہو چکا ہے بالخصوص عمرشریف جب بیمار ہوئے اس کے بعد سے اسٹیج ڈرامہ سرے سے ہی ختم ہو گیا ۔البتہ پنجاب میں ابھی بھی اسٹیج ڈرامہ ہو رہا ہے لیکن اس کا کوئی معیار نہیں ہے ۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...