ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی فلمیں باکس آفس پر اچھا نہیں چل پاتیں تو وہ خود کو کمرے میں بند کرکے بہت روتے ہیں۔ حال ہی میں عامر خان نے اپنے انٹرویو میں اپنے بارے میں دلچسپ حقائق بیان کیے، اداکار نے کہا کہ ‘جب میری فلم فلاپ ہوتی ہے تو میں خود کو ایک کمرے میں بند کر کے روتا ہوں جبکہ ایک سْپر ہٹ فلم بھی مجھے رلا دیتی ہے لیکن وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں، میں بہت آسانی سے رونا شروع کر دیتا ہوں۔عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ‘ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ فلم ‘دل’ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر رو پڑے تھے کیونکہ وہ مناسب طریقے سے ڈانس نہیں کر پا رہے تھے۔اداکار نے کہا کہ ‘میں اپنے آپ سے بیزار تھا اور رنجیدہ تھا جب سروج خان میرے پاس آئیں اور ڈانس سمجھانے کی کوشش کی، اس کے بعد، میں اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکا اور وہیں پوری ٹیم کے سامنے رو پڑا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘وہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل انتہائی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور ریلیز سے تین سے چار ہفتے قبل ان کی بھوک بالکل ختم ہو جاتی ہے۔انٹرویو میں عامر خان سے رام گوپال ورما کے تبصروں کے بارے میں پوچھا گیا جب فلمساز نے کہا تھا کہ فلم رنگیلا میں عامر خان ایک اچھے اداکار نہیں تھے اور کیا اس تبصرے کے بعد دونوں کی ملاقات ہوئی تھی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ‘نہیں! میں اس کے بعد ان سے نہیں ملا، اگر میں اب اْن سے مل بھی لوں تو میں اْنہیں نظر انداز کر دوں گا کیونکہ میں منافق نہیں ہوں۔عامر خان نے مزید کہا کہ ‘رام گوپال ورما کے تبصروں نے مجھے تکلیف دی ہے، میں حیران ہوں کیونکہ رنگیلا کی فلم بنانے کے دوران اْنہوں نے مجھ سے کوئی شکوہ نہیں کیا تھا بلکہ اْنہوں نے فلم کی ریلیز کے تین دن بعد ایک پارٹی رکھی تھی اور جب ہم وہاں ملے تو رام گوپال کی آنکھوں میں آنسو تھے اور اْنہوں نے مجھ سے کہا کہ میں نے تم سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...