واشنگٹن(این این آئی )امریکی ریاست وسکانسن کے شہر ملواوکی کے قریب کرسمس پریڈ کے شرکا پر تیز رفتار گاڑی چڑھ دوڑی، واقعے میں تین افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ ملواوکی شہر کے قریب واکیشا ٹاون میں پیش آیا، حکام کے مطابق واقعے میں 12 بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حکام کا کہنا تھا کہ لواحقین کو آگاہ کرنے کے بعد میڈیا کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سرخ رنگ کی ایس یو وی گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کیسے پیش آیا؟ اس کی تمام پہلووں سے تحقیقات جاری ہے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...