نئی دہلی(این این آئی)بھارتی پولیس نے معروف امریکی آن لائن ریٹیل کمپنی ایمازون کے مقامی سربراہان پر افیم کی آن لائن اسمگلنگ اور فروخت کے الزامات عائد کردیئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دو افراد کو گزشتہ ہفتے ریاست مدھیا پردیش میں 21 کلو گرام (46 پائونڈ)منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے افسران کو بتایا کہ وہ ایمازون کے انڈین پلیٹ فارم کا استعمال کر کے اپنا سامان ملک میں کہیں اور بھیج رہے ہیں۔ان لوگوں نے اپنی فصل کو قدرتی مٹھاس کے حامل اسٹیویا کے پتے بتا کر اس کی جعلی مارکیٹنگ کرکے بھیجنے کا اعتراف کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تفتیش میں پولیس کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد اور کمپنی کی جانب سے دیے گئے جوابات میں تضاد کی وجہ سے ایمازون کے بھارت میں سربراہان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ابھی تک پولیس اور ایمازون نے اس بارے میں کوئی عندیا نہیں دیا کہ کتنے ملازمین کو ان الزامات کا سامنا ہے۔ایمازون نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اتوار کو اے ایف پی کو دیے گئے بیان میں پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ہم ان مصنوعات کی فہرست سازی اور فروخت کی اجازت نہیں دیتے جو قانون کے تحت ممنوع ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...