انسانی امداد لے کر ایک چینی ٹرین سنکیانگ سے افغانستان روانہ

0
205

کابل (این این آئی )افغانستان کے لیے چین کے سفیر وانگ یو نے اپنے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی امداد لے کر ایک ٹرین چین کے ریجن سنکیانگ سے افغانستان کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ہزارٹن پر مشتمل امداد میں خوراک، کپڑے اور کمبل سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ وانگ یو کا کہنا تھا کہ چین نے جولائی 2021 سے اب تک افغانستان کے لیے 2600 ٹن سے زائد انسانی امداد فراہم کی ہے۔سنکیانگ سے 20 نومبر کو روانہ ہونے والی ٹرین کے 12 دنوں میں مزار شریف پہنچنے کا امکان ہے۔