اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے امریکی کانگرس کے اراکین کے وفد نے کانگرس کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمینMr. Gregory Meeks کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ دونوں ممالک میں پارلیمانی سطح پر رابطوں میں اضافہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کر دار ادا کر سکتا ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ دونوں ممالک میں جمہوریت کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی قد مشترک ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ امریکہ میں مقیم 1 ملین سے زاہد پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کے مابین پل کر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ پاکستان میں انفراسٹریکچر کی ترقی ، سرمایہ کاری دیگر اہم شعبوں میں شراکت دار ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دونوں ممالک میں رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ موجودہ پارلیمان میں خواتین ، بچوں ، خصوصی افراد اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے اور حال ہی میں پارلیمان نے صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد معاشی بحران جنم لے رہاہے اس بحران پر بروقت قابو پانا ضروری ہے ۔چیئر مین کانگرس کمیٹی برائے خارجہ امور نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعاون میں فروغ کے ذریعے انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ امریکی وفد نے کہاکہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں سے ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...