کراچی (این این آئی)فیشن ماڈل و اداکارہ روبینہ خان کی جانب سے خاموشی سے نئی زندگی کے آغاز پر متعدد شوبز و فیشن شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔روبینہ خان نے 21 نومبر کو انسٹاگرام پر شریک سفر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ‘قبول ہے’ لکھا، جس کے بعد متعدد ماڈلز و اداکارائوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہیں اور ان کے جیون ساتھی کے گلے میں پھولوں کے ہار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔روبینہ خان نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے صرف نکاح کیا ہے یا پھر وہ سادگی سے پیا گھر سدھار گئیں؟ تاہم ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سے عندیہ ہوتا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ہمسفر کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نکاح کیا، تاہم فیشن میگزین ‘اوکے’ نے بتایا کہ ماڈل نے شادی کرلی۔عام طور پر شوبز شخصیات بھی نکاح پہلے کرلیتی ہیں اور شادی بعد میں کرتی ہیں، تاہم ماڈل روبینہ خان نے اس ضمن میں کوئی وضاحت نہیں کی۔روبینہ خان نے اپنے ہمسفر سے متعلق بھی کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے ساتھی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔روبینہ خان کی تصویر پر اداکارہ اریبہ حبیب، ماڈل و اداکارہ صدف کنول، ماڈل تبسم مغل، اداکار و ماڈل عدنان انصاری اور نمرہ خان سمیت دیگر شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...