نیویارک(این این آئی) گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا کی انسٹا گرام پروفائل پر معمولی سی تبدیلی نے دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کو حیرت و استعجاب میں مبتلا کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر اور امریکی گلوکار نک جوناس کا نام ہٹا دیا ہے۔ پریانکا کی اس معمولی سے حرکت سے دنیا بھر میں ان کی نک جوناس سے طلاق کی افواہیں پھیل گئی ہیں۔پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے یکم دسمبر 2018ء میں شادی کی تھی اور جب سے دونوں لوبرڈز کی طرح کھلے عام اظہار محبت کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے پہلے گھر میں پہلی دیوالی کی خوشیاں منائی تھی۔پریانکا نے اس یادگار لمحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘ ہمارے پہلے گھر میں ہماری ایک ساتھ پہلی دیوالی اور یہ ہمیشہ خاص رہے گی، اور ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے اس شام کو ہمارے لیے خاص بنایا، آپ سب میرے لیے فرشتے ہیں۔لیکن باجی راؤ مستانی کی اداکارہ نے اپنی پروفائل سے نک کا نام ہٹا کر اپنے لاکھوں مداحوں میں صدمے میں مبتلا کردیا۔ تاہم ابھی تک پریانکا کی جانب سے انسٹا گرام پروفائل سے نک کا نام ہٹانے پر کوئی تبصرہ یا پوسٹ نہیں کی گئی۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...