ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان دسمبر میں آنے والی اپنی فلم ‘ٹائیگر تھری’ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے اور اسی وجہ سے وہ اپنی ساتھی اداکارہ اور دوست کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔چْل بْل پانڈے سلمان خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حراست کے دنوں میں اداکار اور اْن کے اہلخانہ کو سپورٹ کرتے ہوئے اپنی فلم ‘ٹائیگر 3’ کی شوٹنگ ملتوی کر دی تھی۔اب چونکہ آریان خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہے تو سلمان خان اپنی فلم ‘ٹائیگر 3’ کی ملتوی شوٹنگ دسمبر میں شروع کریں گے۔دوسری جانب مداحوں کے لیے یہ بات کافی حیران کْن ہے کہ سلمان خان اپنی دوست کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ مداح کترینہ کو سلمان خان کے گھر کا فرد سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جبکہ اْن کی شادی راجستھان میں ہونے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...