اسلام آباد(این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس گریگوری میکس کی سربراہی میں 6 رکنی امریکی وفد نے ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی،حکام نے افغانستان کی صورتحال اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغانستان میں ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغانستان میں کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بینکنگ چینل کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ،افغان کرنسی چھاپنے والی دونوں یورپین کمپنیوں کے جانے سے اب طالبان اپنی کرنسی پرنٹ نہیں کرسکتے،مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان اور دنیا کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہے، پاکستان امریکا سے اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری چاہتا ہے۔دونوں اطراف نے دلچسپی کے تمام شعبوں میں مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...