اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام عدل کا نظام سب کے سامنے ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو اور رانا شمیم کے بیان حلفی سے (ن )لیگ کا کوئی تعلق نہیں،ملکی معیشت اور حالات کی خرابی میں نیب کا بڑا کردار ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ حکومتی کرپشن کے باعث ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔ آئین پر عمل پیرا ہوکر ہی مہنگائی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ نیب کی کارروائیوں کے باعث کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے مبینہ سکینڈل سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں، رانا شمیم کے بیان حلفی میں جو بھی جھوٹا ہو اسکو سزا دی جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جس طرح حکومت بل پاس کروا رہی ہے اس تیزی سے ختم بھی ہو جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...