لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسے میں دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کر دیا ہے ،جن مائوں کی گودیں اجڑ گئی ہیںان کے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحتیابی عطا فرمائے۔علاوہ ازیںمریم نواز نے حفیظ سینٹر کادورہ موخر کر دیا۔ مریم نواز نے پشاور کے مدرسہ میں دہشتگردی کے افسوس میں دورہ موخر کیا ۔مریم نواز نے سہ پہر کے وقت آتشزدگی سے متاثرہ حفیظ سینٹر کے تاجروں اور دکانداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے جانا تھا ۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...