لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن خوانی کرتے معصوم طلباء کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعہ پر بیحد رنجیدہ اور غمگین ہوں، معصوم طلباء اور ان کے والدین کے دکھ کا سوچ کر دل پھٹا جارہاہے ۔دیرکالونی پشاور میں مدرسے کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ،تعلیم حاصل کرتے بچوں اور تدریس کرتے اساتذہ کی شہادت نے سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ کر دیئے ہیں ۔ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں ۔اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...