سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا نے حزب اللہ کے تمام یونٹس کو ‘دہشت گرد تنظیم’ قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے صرف حزب اللہ کے اسلحہ کے یونٹ کو دہشتگرد تنظیم کے زمرے میں شامل کیا گیا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر داخلہ کیرن اینڈریوز کا کہنا ہے کہ حزب اللہ سے ‘دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ ہے اور یہ دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو حزب اللہ سے اصل خطرہ ہے۔واضح رہے کہ کئی مغربی ممالک نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے۔ کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جو تنظیم کے سیاسی ونگ کو منظوری دینے کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ اس سے لبنان کو خطرہ اور حکام کے ساتھ روابط میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔حزب اللہ، سیاسی جماعت اور شدت پسند تنظیم، دونوں کے طور پر سرگرم ہے۔ اس کے علاوہ یہ گروپ لبنان کی شعیہ برادری کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔حزب اللہ کی ممبرشپ یا اسے مالی امداد فراہم کرنے پر اب سے آسٹریلیا میں پابندی ہوگی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا میں لبنان سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔آسٹریلیا نے یہ فیصلہ کرنے کی وجہ بیان نہیں کی۔ تاہم یہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب لبنان سیاسی اور معاشی بحران سے باہر نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔لبنان کی تقریباً 80 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہی ہے۔ملک میں انتخابات مارچ 2022 میں متوقع ہیں۔ جبکہ لبنان کے حکمران طبقے میں اقربا پروری اور بدعنوانی پر عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ کیرن اینڈریوز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا دائیں بازو کے گروپ دا بیس کو بھی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے گا۔وہ پر نشدد، نسل پرست نیو نازی گروپ ہیں جن کے بارے میں سکیورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردانہ حملوں کے منصوبے بنا رہے ہیں اور ان کی تیاری کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...