قرآن پاک کی آیت نے ہندو بزنس مین کی قسمت بدل دی

0
248

نئی دہلی (این این آئی)قرآن کریم کی سورہ آل عمران کی آیت نے بھارتی ہندو بزنس مین پی این سی مینن کی قسمت بدل کر رکھ دی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پی این سی مینن جو کہ سوبھا گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں اور وہ اربوں ڈالر ملکیت کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی کمپنی کو سنبھالتے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین، قطر اور ہندوستان سمیت کئی ممالک پر محیط ہے۔مینن نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 35 سال قبل میں اپنے کاروبار کے حوالے سے تباہی کے دہانے پر تھا،میرے کاروبار کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا اور میں چیزوں کو درست کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔سوبھا گروپ کے بانی اور چیئرمین نے کہا کہ وہ اس وقت امید اور مایوسی کے درمیان پھنسے ہوئے تھے جب ان کے عمانی بزنس پارٹنر سلیمان العدوی نے انہیں قرآن پاک کا ایک خوبصورت نسخہ تحفے میں دیا اور مجھے مسقط میں اپنے گھر کے باہر سورہ آل عمران کی ایک آیت لگانے کو کہا اور میں نے ایسا ہی کیا۔عمانی بزنس مین کی طرف سے دی جانیوالی قرآن پاک کی سورہ آل عمران کی آیت نمبر 160 کا ترجمہ مندرجہ ذیل ہے۔” اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو تم پر کوئی غالب نہ ہوسکے گا اور اگر اس نے مدد چھوڑ دی تو پھر ایسا کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے ” ۔مینن نے کہا کہ میں نے اس آیت کو گھر کے باہر لگانے سے حیرت انگیز نتیجہ ملا اوردیکھتے ہی دیکھتے میرے تمام مسائل حل ہوگئے اور سب چیزیں اپنی جگہ پر آگئیں