واشنگٹن(این این آئی) اقوامِ متحدہ نے افغانستان کے بینکوں کے ممکنہ زوال کو روکنے کے لیے عالمی مداخلت کی اپیل کی جس کے بعد امریکا نے طالبان کو فائدہ پہنچائے بغیر سسٹم میں لکویڈیٹی شامل کرنے کے آپشنز پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے افغانستان کی صورتحال پر ایک نئی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا مالی اور بینک کی ادائیگی کا نظام بے ترتیبی کا شکار ہے۔رپورٹ میں 15 اگست 2021 کی سیاسی تبدیلی سے قبل بینکنگ اور مالی نظام کی صورتحال کی تفصیلات اور اس وقت سے لے کر اب تک کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ فوری اور فیصلہ کن اقدام کی فوری ضرورت ہے اور فیصلہ سازی میں تاخیر سے بینکنگ نظام کے زوال کی لاگت میں اضافہ متوقع ہے جو ایک سنگین پریشانی ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے متوقع زوال کو روکنے میں امریکا کی مدد کے سوال پر کہا کہ ‘ہم اقوامِ متحدہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تا کہ لیکویڈیٹی کے پھیلاؤ کے طریقے نکال سکیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا باہمی اور کثیر الجہتی کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ بھی کام کررہا ہے تا کہ دیکھے کہ افغانستان کے عوام بین الاقوامی حمایت سے اس طرح فائدہ اٹھا سکیں جو طالبان کے خزانے میں نہ پہنچیں۔نیڈ پرائس نے بتایا کہ امریکا نے صرف رواں برس افغانستان کے عوام کی انسانی امداد کے لیے 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا وعدہ کیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ گزشتہ حکومت کے خاتمے سے پہلے بھی افغان معیشت کو بین الاقوامی حمایت کی اشد ضرورت تھی۔افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم اسے قبل بتائے گئے مسائل کے سلسلے میں طالبان پر اپنے توقعات واضح کرتے ہوئے بھی افغانستان کے عوام کی ضروریات بھی پوری کرسکتے ہیں۔انہوں نے امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان کے طالبان حکمران ان سے تعلقات قائم کرنے سے قبل سب کے لیے محفوظ راستہ، انسداد دہشت گردی عزائم کو مکمل ، انسانی حقوق کا تحفظ اور ایک جامع حکومت قائم کریں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...