اسلام آباد(این این آئی)بھارت نے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کو پاکستان ایئر فورس کے ساتھ فضائی لڑائی میں غیر معمولی کارکردگی کے لیے ویر چکر سے نواز کر اپنا مذاق اڑایا ہے کیونکہ اس مختصر جھڑپ میں بھارت کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں انتہائی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی ۔پاکستان نے بھارت کا مگ21مار گرانے کے علاوہ ابھینندن کو قیدی بھی بنالیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے پیر کو ایک بار پھر یہ مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ ابھی نندن کو 27 فروری 2019 کو پاکستانی ایف16 کو مار گرانے کے لیے تیسرا سب سے بڑا بہادری ایوارڈ ویر چکر دیا گیا۔ بھارت نے فروری 2019 میں پاک فضائیہ کے ساتھ فضائی لڑائی کے دوران ہونے والی اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لیے یہی دعویٰ کیا تھا۔فارن پالیسی میگزین اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعوی ٰ بالکل غلط ہے جس پر بھارت میں بھی بہت سے لوگ یقین نہیں کرتے کیونکہ فروری 2019 کی جھڑپ کے بعد امریکہ نے پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور کوئی بھی لاپتہ نہیں پایا۔ واشنگٹن پوسٹ میں اس وقت کہا گیا تھا کہ Fـ16 کو مار گرانے کا بھارت کا دعویٰ مودی حکومت کی انتخابی ضرورت تھی کیونکہ اگر وہ یہ تسلیم کر لیتی کہ بھارتی ائر فورس نے درحقیقت پاکستانی ایف سولہ کو مار نہیں گرایا تو بھارتیوں کو مایوسی ہوتی اور وہ یہ سمجھتے کہ صرف بھارت نے ہی ایک جنگی طیارہ ، ایک جنگی ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار چھ فوجی کھو دیتے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...