سہولت بازاروںمیں چینی کی مشروط فروخت

0
307

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت کی طرف سے لگائے گئے سہولت بازاروںمیں صارفین کو چینی کی مشروط فروخت کی جارہی ہے ، صرف چینی کی خریداری کے لئے آنے والے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف مقامات پر سہولت بازار قائم کرکے اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کم نرخوںپر اشیائے خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں تاہم خریداری میں لازمی سمجھی جانے والی چینی کی مشروط فروخت کی جارہی ہے ۔ صرف چینی خریدنے آنے والوںکوچینی مہیا نہیں کی جارہی اور اس کی فراہمی دیگر سودا سلف خریدنے سے مشروط کیا جارہا ہے ۔ صارفین کو دیگر اشیائے خوردونوش خریدنے پر بھی چینی کا صرف 2کلوکاپیکٹ دیا جارہا ہے