تہران (این این آئی )ایران میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اوراس دوران ایران میں اس وبا سے ہر پانچ منٹ بعد ایک شخص دم توڑ رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیرِ صحت ایرج حریرچی تبریزی نے کہاکہ وبا کی لپیٹ میں آنے والوں کا یہی حال رہا تو اگلے دنوں میں ہر روز چھ سو افراد کی موت کا امکان ہے۔ انہوں نے اپنی عوام سے کہا کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں اور حکومتی اقدامات کا احترام ہر ممکن انداز میں کریں۔طبی طور پر کمزور اور کم قوت مدافعت رکھنے والے لوگوں پر کوئی بھی وائرس حملہ آور ہو سکتا ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے لیموں اور دیگر پھلوں کا استعمال اہم ہے۔ابھی تک ایسا محسوس کیا جا رہا ہے کہ عوام احتیاطی ضابطوں کا مناسب انداز میں احترام نہیں کر رہے۔ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مشرقِ وسطی میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی بیماری کووڈ انیس نے ایران کو انتہائی سنگینی کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...