لاہور( این این آئی)سینئر اداکار نعمان اعجازکے صاحبزادے زاویار اعجاز نے کہا ہے کہ جس طرح والد کا نام اورمقام ہے اس پر فخرہے ،اپنے والد سے اداکاری کے رموز سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ان جیسا اداکار نہیں بن سکتا ۔ ایک انٹرویو میں زاویار اعجازنے کہاکہ کسی ڈرامہ سیریل میں والد کے ساتھ کام کرنا جہاں اطمینان کا باعث ہوتا ہے وہیں ڈر بھی لگتا ہے کہ مجھ سے کام میںکوئی کوتاہی نہ ہو جائے ۔والد بطور سینئر اداکار خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور میںبھی ایک با ادب شاگرد کی طرح ان سے اداکاری کے رموز سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ والد کو جس طرح عزت و احترام ملتا ہے اس پر فخراو رخوشی بھی ہوتی ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ میں ان کی طرح نام اورمقام پیدا کروں لیکن اس کیلئے کئی دہائیاں درکار ہیں۔انہوںنے کہا کہ ڈرامہ سیریل ”سنگ ماہ ” میں سینئر اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاہے اور مجھے امید ہے کہ اس پراجیکٹ میں میرے کردار کو پسند کیا جائے گا ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...