زندگی مسلسل جستجوکا نام ،تعطل نہ آنے دینے والاہی کامیاب ہوتا ہے’شبیر جان

0
215

لاہور(این این آئی)سینئر اداکار شبیر جا ن نے کہا ہے کہ زندگی مسلسل جستجوکا نام ہے اورکامیاب وہی ہوتا ہے جو اس میں تعطل نہیں آنے دیتا ،اب تک جتنا بھی کام کیا ہے میںذاتی طو رپر اس سے مطمئن ہوں ،پرستار جہاں ستائش کرتے ہیں وہاںتنقید بھی کرتے ہیں اس لئے اس کا برا نہیں منانا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شبیر جان نے کہا کہ ہمارے ہاں بھی تبدیلی کارجحان ہے اس لئے اسکرپٹ لکھنے والوں کواسے ہر صورت پیش نظر رکھنا ہوگا ۔موجودہ دور میں مختلف طرح کی پسند رکھنے والے لوگوںکی سوچ کے مطابق ڈرامہ بنا بہت بڑی کامیابی ہے ۔ شبیر جان نے کہا کہ غلط بات پر غصہ آجاتاہے ،میری کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو کیونکہ اس کے بعد میں اس سے معذرت کرلینے تک بے چین رہتاہوں۔