لاہور( این این آئی)نامورفوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثقافت کواجاگرکرنے کیلئے حکومتی سطح پر جس طرح کے اقدامات ہونے چاہئیں وہ نظر نہیں آتے،آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوںکی ثقافت دل کولبھانے والی ہے لیکن ہم غیرملکیوں کو اس سے آشنا نہیں کر اسکے۔ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہاکہ ہمارے ملک میں انتہائی خوبصورت مقامات ہیں لیکن ہم انہیں دنیا کے سامنے نہیں لا سکے ، اگریہ خوبصورتی سامنے آ جائے او راس کے ساتھ مقامی ثقافت کو اجاگرکیا جائے تو پاکستان سیاحت کے لئے شہرت حاصل کر سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ تمام صوبے اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی کوارڈی نیشن کمیٹی بنائیں اور اس کے فوکل پرسن تعینات کرکے اس حوالے سے پیشرفت کی جانی چاہیے ۔