برلن (این این آئی)جرمنی کے نئے حکومتی اتحاد کی جانب سے جدت پر مبنی ایجنڈا پیش کیا گیا ہے۔ تاہم کچھ ناقدین کی رائے میں یہ ایجنڈا موسمیاتی تبدیلیوں کے چینلج سے نبردآماز ہونے کے لیے ناکافی ہے۔جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے آزادی، انصاف اور دیر پا ترقی پر مبنی ایجنڈا پیش کیا گیا ہے۔ اس نئے حکومتی اتحاد میں گرین پارٹی کا سن 2030 تک جرمنی کی کوئلے کی انڈسٹری کو بند کر دینے کا مطالبہ مانا گیا ہے۔ اور ایف ڈی پی کو وزارت خزانہ جیسی اہم وزارت ملی ہے جس کی سربراہی اس پارٹی کے لیڈر کرسچن لنڈر کریں گے۔ گرین پارٹی کے شریک سربراہ رابرٹ ہابیک معیشت اور توانائی کی وزارت سنبھالیں گے۔ اسی وزارت میں ماحولیات کو بھی شامل کر دیا جائے گا۔ اتحادی حکومت کی تشکیل میں گرین جماعت کی چند دیگر شرائط کو تسلیم کرنا شامل تھا۔ نئی حکومت کوشش کرے گی کہ سن 2030 تک ملک کی توانائی کا 80 فیصد انحصار توانائی کے متبادل ذرائع سے حاصل کیا جائے اور جرمن سٹرکوں پر کم از کم پندرہ ملین الیکٹرک کاریں ہوں۔ ہابیک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حکمت عملی کے ساتھ جرمنی عالمی درجہ حرارت کو صنعتی ترقی سے قبل کے درجہ حرارت سے ایک اعشاریہ پانچ ڈگری زائد کی سطح تک محدود کرنے میں اپنا کردار ادا کر پائے گا۔لیکن ماحولیاتی گروپس کا کہنا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے حکومتی ایجنڈا ناکافی ہے۔ اس معاہدے میں جرمنی کی موٹر ویز پر گاڑی کی حد رفتار نہیں لگائی گئی اور نہ ہی پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی کوئی تاریخ بتائی گئی ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...