اسلام آباد(این این آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اشک آباد میں منعقدہ پندھوریں اجلاس میں شرکت کے لئے 28 نومبر2021 کو ترکمانستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ای سی او علاقائی معاشی تجارت اور ترقی کی تنظیم ہے جو 1985 میں قائم ہوئی تھی۔ پاکستان، ایران اور تْرکی اس کے بانی ارکان ہیں یہ تینوں ممالک قبل ازیں آر سی ڈی (علاقائی تعاون برائے ترقی) کے رْکن تھے جو 1964 میں قائم ہوئی تھی۔ 1992 میںای سی او کو وسعت دیتے ہوئے اس میں آزربائیجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغستان اور قزاخستان کو بھی شامل کرلیاگیاتھا۔ دریں اثناء افغانستان بھی اس کا رْکن بن گیا۔ ای سی او خطہ کی ہمسائیگی میں چین، یورپ، روس اور خلیجی ریاستیں واقع ہیں۔ یہ دنیا کی 6.3 فیصد آبادی پر مشتمل ہے اور دنیا کی تجارت میں اس کا 2 فیصد سے زائد حصہ ہے جو عالمی جی ڈی پی کا قریبا 3 فیصد ہے،یہ خط فوسل فیول (زیرزمین ایندھن) اور معدنی وسائل سے مالا مال ہے خطے کے مابین تجارت 8 فیصد ہے جس میں یورپ، چین اور امریکہ تجارتی شراکت دار ہیں۔ 2017 میں پاکستان نے تیرھویںای سی او سربراہی اجلاس کے اسلام آباد میں انعقاد کی میزبانی کی تھی جبکہ ای سی او کا چودھواں اجلاس ورچوئل طریقے سے منعقد ہوا تھا جس کی میزبانی تْرکی نے کی تھی۔ پندھوریں ای سی او سربراہی اجلاس کی سربراہی ترکمانستان کے صدر گْربان گلی بردی محمدوف کریں گے۔ سربراہی اجلاس کا موضوع ”مستقبل میں مل کر داخل ہونا” رکھاگیا ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...