شہباز شریف کا شیخ رشید کو ٹیلیفون ،بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

0
410

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ٹیلیفون کر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ جمعہ کو میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور دکھ کااظہار کی ،میاں شہباز شریف نے شیخ رشید احمد سے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔