کراچی (این این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ ہیکر کے ذریعے اعلیٰ اور سیاسی شخصیات کے نمبرز حاصل کئے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک ویب شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔حریم نے کہا کہ اگر زندگی نے موقع دیا تو میں پیپلز پارٹی جوائن کروں گی اور اس جماعت کو جوائن کرنے کی وجہ بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کا انداز بیاں مجھے بے حد پسند ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ اجازت لے کر گئی تھی اور اجازت سے ہی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، میرے لئے وہاں داخلہ آسان تھا تاہم وزارت خارجہ میں لڑکوں کیلئے داخلہ تھوڑا مشکل ہے ۔وزارت داخلہ میں داخلے کی اجازت سے متعلق حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو خود داخلہ نہیں ملتا تو وہ حریم کو اجازت کیسے دلواتے۔حریم نے دوران شویہ بھی بتایا کہ انہیں اعلیٰ شخصیات کے نمبر کیسے ملے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ہیکر سے پاکستان کی بڑی شخصیات کے نمبر مانگے تھے جس کے بعد مجھے نمبرز مل گئے، پھر میں نے بہت سارے لوگوں کے نمبرز ٹرائی کئے اور کئی لوگوں نے نہیں اٹھائے لیکن جب بھی کال کسی وزیر کو ملائی تو فوراً اٹھالی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کے نمبر تک رسائی کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ ان سے دوستی پرانی ہے۔حریم نے بتایا کہ شیخ رشید سے پہلی ملاقات ایک دوست کی پارٹی میں ہوئی تو ان سے نمبر مانگا جس پر شیخ رشید نے اپنا نمبر دیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...