سلمان خان کے معمر خاتون کیساتھ عاجزانہ رویئے نے لوگوں کے دل جیت لئے

0
668

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی نئی فلم انتم، دی فائنل ٹرتھ کے سیٹ پر سلمان خان کی اپنے فینز سے گفتگو پر مبنی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بزرگ خاتون فین سے دعا کی درخواست کررہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سیاہ ٹی شرٹ میں ملبوس سلمان خان ایک مووی تھیٹر میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جہاں وہ ایک بزرگ خاتون پرستار کے پاس رکے اور خوشگوار موڈ میں تصویر بنوائی جبکہ بزرگ خاتون انہیں دعائیں دیں، جس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے روانہ ہوگئے،سلمان خان کے اس عاجزانہ رویئے نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لئے۔