ریاض(این این آئی)سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے 1110غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی ہیں۔ سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نشریات، فلموں اور ریڈیو ٹی وی سیریز کے حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تمام ویب سائٹس کو کاپی رائٹس کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 4657ویب سائٹس پر پیش کیے جانیوالے مواد کی چھان بین کی گئی تھی۔ ان میں سے 1110کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفت ضرور ہوگی، جو بھی خلاف ورزی میں ملوث پایا جائیگا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اتھارٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کاپی رائٹس کا قانون نافذ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں بھی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔
مقبول خبریں
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ
اسلام آباد(این این آئی) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...