گوجرخان(این این آئی)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ 6 دسمبر کو ہونے والے فیصلے ملکی سیاست میں انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے پی ڈی ایم اور خاص کر پاکستان مسلم لیگ ن موجودہ حکمرانوں کو اس ملک میں مزید تباہی اور لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے دھرنے اور لانگ مارچ سے چلتا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے( این این آئی) سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی تاریخ میں موجودہ پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جس میں نااہل اور ناتجربہ کار وزیر،مشیر بڑی تعداد میں ملکی خزانہ پر بوجھ بنے ہوئے ہیں جنکی ناقص پالیسیوں نے ملک کی اکانومی کا برا حال کر دیا حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکمل انحراف ہو چکی گزشتہ روز عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15/13 ڈالر تک فی بیرل کمی واقع ہوئی لیکن اس کا عوام کو فائدے پہنچنے کی کوئی امید نہیں نظر آرہی بلکہ ایک وفاقی وزیر موصوف فرما رہیہیں کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستانی عوام تک دو ماہ بعد پہنچیں گے راجہ جاوید اخلاص نے مزید کہا کہ حکومت ان ڈائریکٹ ٹیکسوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے اخراجات پورے کررہی ہے حکومتی ناقص پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں بہت جلد حکومت کا بوریا بستر گول کر دیں گے
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...