اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پشاور جلسہ پر حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور جیالوں کے جذبوں کو دیکھ پی ٹی آئی بوکھلا گئی ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پشاور میں پیپلز پارٹی یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کیا ،حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور جیالوں کے جذبوں کو دیکھ پی ٹی آئی بوکھلا گئی ہے ،کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر پیپلز پارٹی کی صوبائی تنظیم اور جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ جلسے میں جیالے اور جیالیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے بتا دیا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پیروکار ہیں ۔ انہوںے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نانا اور والدہ کا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں جیالے ساتھ ہیں،تاریخی جلسے میں عوام نے پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ،بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...